0
Sunday 7 Apr 2019 23:08

گلگت سکردو روڈ پر کنڈیکٹر کی غلطی نے 3 مسافروں کی جان لے لی

گلگت سکردو روڈ پر کنڈیکٹر کی غلطی نے 3 مسافروں کی جان لے لی
اسلام ٹائمز۔ گلگت سکردو روڈ پر کنڈیکٹر کی غلطی سے پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے. واقعہ گنجی یلبو کے مقام پر پیش آیا، روڈ کے توسیعی کام کے دوران روڈ کھلنے کے انتظار میں مسافر گاڑیوں سے اتر کر روڈ کے کنارے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران کنڈیکٹر نے مسافر وین آگے نکالنے کی کوشش میں مسافروں پر چڑھا دی، گاڑی کی ٹکر سے روڈ کے کنارے کھڑے تین مسافر ابراہیم، جوہر اور شمس دریائے سندھ میں جا گرے، ان میں سے جوہر اور شمس دریائے سند ھ میں ڈوب پر لاپتہ ہو گئے، جبکہ ابراہیم کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال تھوار منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ ہوتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ دریائے سندھ میں لاپتہ ہونے والے دو مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے کنڈیکٹر کو گرفتار کر کے تعزیرات پاکستان دفعہ 320 اور 337 کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 787421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش