0
Monday 8 Apr 2019 17:04

پشاور، حکمرانوں نے ملک کو تباہی و بربادی سے دو چار کردیا، اقبال جھگڑا

پشاور، حکمرانوں نے ملک کو تباہی و بربادی سے دو چار کردیا، اقبال جھگڑا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے قائد حزب اختلاف و مرکزی صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف اور پنجاب کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپے مارنے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پائمال کرنے اور مسلم لیگ کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں عوام دشمن پالیسیوں اور عوام پر بار بار مہنگائی کے بم گرانے سے حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جا رہی ہے جبکہ جمہوریت کے تحفظ اور آئین و قانون کی بالادستی کے لئے دلیرانہ جدوجہد سے مسلم لیگ سے عوام کی ہمدردیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ اسی وجہ سے حکمران بوکھلا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے تبدیلی لانے نیا پاکستان بنانے کی بجائے ملک کو تباہی و بربادی سے دو چار کردیا گیا ہے۔ حکمران خود تو عیاشی کر رہے ہیں جبکہ مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ جمرود ناکام رہا۔ قبائل کے لئے مراعات اور نئے اعلانات کرنے کی بجائے مسلم لیگ حکومت کی طرف سے منظور کئے جانے والے فنڈز کے اعلانات کئے گئے۔ موجودہ حکمرانوں کی طرف سے فاٹا اصلاحات کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ موجودہ حکومت کی طرف سے قبائل کو مراعات دینے کی بجائے ان سے مراعات چھینی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 787561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش