0
Tuesday 9 Apr 2019 17:07

شمالی وزیرستان میں پہلی بار جشن بہار کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

شمالی وزیرستان میں پہلی بار جشن بہار کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں پہلی بار جشن بہار کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا انعقاد پاک آرمی کی ہدایت پر سول انتظامیہ نے سربندکی سپورٹس کمپلیکس میں کیا۔ پروگرام میں پاک آرمی کے جی او سی ممتاز حسین، کمشنر بنوں عادل صدیق، اے ڈی سی منظور آفریدی اور اے سی تیمور خان آفریدی کے علاوہ پاک آرمی کے اعلٰی حکام، قبائلی عمائدین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں مزاحیہ خاکے پیش کئے گئے اور اس کے علاوہ مایہ ناز گلوکار زیک آفریدی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام کے دوران ج او سی ممتاز حسین نے کمشنر بنوں کو شیلڈ سے نوازا۔ 

جی او سی ممتاز حسین لوگوں میں گھل مل گئے اور وزیرستان کی روایتی بھنگڑے میں بھی حصہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی نے کہا کہ وزیرستان کے غیور قبائلی عوام باشعور اور امن پسند لوگ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرستان کے عوام نے اپنے پیارے ملک پاکستان کیلئے بہت سے قربانیاں دی ہیں۔ جی او سی ممتاز حسین نے وزیرستان کے لوگوں کو اپنے علاقے میں امن برقرار رکھنے پر زور دیا۔ اے ڈی سی منظور آفریدی کے مطابق جشن بہار کا یہ پروگرام 3 جگہوں میں منعقد کیا جائے گا، انکا کہنا تھا کہ  9 اپریل کو میر علی سب ڈویژن اور 11 اپریل کو رزمک سب ڈویژن میں اسطرح کا پروگرام منعقد ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 787761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش