0
Friday 12 Apr 2019 23:49

حکومت بلوچستان میں رٹ قائم کرے یا پھر مستعفی ہو جائے، الیاس صدیقی

حکومت بلوچستان میں رٹ قائم کرے یا پھر مستعفی ہو جائے، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے ہزار گنجی کوئٹہ میں خود کش دھماکے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت دہشت گردی سے نمٹنے کے دعوے کر رہی ہے تو دوسری جانب دہشت گردوں کے سرغنوں کی سزائیں معاف کر کے باعزت بری کر رہی ہے، حکومت کے اس دہرے معیار سے ملک کی بنیادیں غیر مستحکم ہو رہی ہیں اور ریاست کا ہر شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کب تک حکومت کی سالہا سال سے غلط داخلہ و خارجہ پالیسیوں کے نتائج بھگتیں گے؟ حکومت بتائے کب تک یہ قوم اپنے پیاروں کے جنازوں کو آہوں اور سسکیوں میں زمین کے حوالے کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گناہ ہے جہاں سے پورے ملک میں دہشت گرد بھیجے جاتے ہیں، حکومت بلوچستان میں اپنی رٹ قائم کرے یا پھر مستعفی ہو جائے۔ انہوں نے ہزار گنجی میں شہید ہونے والوں کے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خداوند عالم کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ تمام پسماندگان کو صبر و استقامت عطا کرے۔
خبر کا کوڈ : 788340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش