0
Thursday 18 Apr 2019 09:54

جہاں جہاں شفاف انتخابات ہوں گے وہاں مسلم لیگ نون ہی فاتح ہوگی، شہباز شریف

جہاں جہاں شفاف انتخابات ہوں گے وہاں مسلم لیگ نون ہی فاتح ہوگی، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جہاں جہاں شفاف انتخابات ہوں گے وہاں مسلم لیگ نون ہی فاتح ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے گجرات میں لیگی میئر منتخب ہونے پر کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات جہاں ہوں گے وہاں نون لیگ فتح حاصل کرے گی۔ شہباز شریف نے لیگی میئر کے انتخاب پر کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں یہ فتح نصیب فرمائی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ نون پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا، نو منتخب میئر  طاہر اقبال مانڈہ اور ان کی تمام ٹیم کو مبارک باد دیتے ہیں، عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے، ماضی کی طرح ہر سطح پر ان کی بھرپور خدمت کریں گے۔ خیال رہے کہ آج 17 اپریل کو گجرات کی میئر شپ کے لیے مسلم لیگ نون اور مسلم لیگ ق کے درمیان الیکشن لڑا گیا۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا تھا کہ گجرات کے میئر الیکشن میں سرپرائز دیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیب لاہور نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، بیٹی جویریہ اور رابعہ کو بذریعہ ڈاک سوال نامہ بھجوا دیا ہے، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر طلبی کے نوٹسز کینسل کر دیے گئے تھے۔ سوال نامے میں مبینہ منی لانڈرنگ اور بینکوں میں آنے والی رقوم کے حوالے سے پوچھا گیا۔ یاد رہے 13 اپریل کو نیب نے اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے ان کے پورے خاندان کو بیان کے لیے طلب کیا تھا۔

 
خبر کا کوڈ : 789252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش