0
Wednesday 24 Apr 2019 19:45

عثمان بزدار کی مبینہ کرپشن کے خلاف نیب تحقیقات شروع

عثمان بزدار کی مبینہ کرپشن کے خلاف نیب تحقیقات شروع
اسلام ٹائمز۔ وفاقی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف مبینہ کرپشن کی دو درخواستیں دائر کرائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے کرپشن کی درخواستوں کے متن کی تصدیق کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست پر نیب ہیڈ کوارٹر باخبر ہے اور کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پر سرکاری ہیلی کاپٹر کی انشورنس 3 کی بجائے 7 کروڑ میں کرانے کا الزام ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہیلی کاپٹر کی انشورنس کی رقم سپلیمینٹری گرانٹ سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ عثمان بزدار پر لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ لے کر دینے کا بھی الزام ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 790492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش