0
Friday 26 Apr 2019 22:32

پاکستان کے مسائل کا حل نظام مصطفیٰ (ص) کے نفاذ میں ہے، ثروت اعجاز قادری

پاکستان کے مسائل کا حل نظام مصطفیٰ (ص) کے نفاذ میں ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے قرضے ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر لے جائیں گے، پی ٹی آئی حکومت عوام کی رائے کا حترام کرتے ہوئے ملک و قوم کو قرضوں سے نجات دلائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین خوش آئند ہے، مگر آئی ایم ایف کی پالیسیاں عوام کو قبول نہیں ہے، پاک چین دوستی سمندر سے گہری ہمالیہ سے اونچی ہے، سی پیک خطے کی ترقی کیلئے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سارے نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، غریب عوام کو پریشانی کے سوا کچھی نہیں ملا، پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مسائل کا حل نظام مصطفیٰ (ص) کے نفاذ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین سے سیاست کو ختم کر دیا جائے، تو چنگیزیت رہ جاتی ہے، ریاست مدینہ طرز حکمرانی کا عملی طور پر آغاز کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 790828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش