0
Friday 3 May 2019 19:45

کراچی پولیس کے شہدا کیلئے ایوارڈ تقریب، شہید کی ماں کو کرسی تک نہ ملی

کراچی پولیس کے شہدا کیلئے ایوارڈ تقریب، شہید کی ماں کو کرسی تک نہ ملی
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس کی سالانہ ایوارڈ تقریب میں شہید اہلکار کی ماں کو کرسی تک نہ ملی جس کے باعث بوڑھی خاتون کو زمین پر بیٹھ پر کھانا کھانا پڑا۔ کراچی پولیس کی جانب سے گزشتہ روز آرٹس کونسل میں سالانہ ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں چائنز قونصلیٹ پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں اور اس حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کو ایوارڈ دیے گئے لیکن تقریب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں افسران کے سامنے فرض کی خاطر جان دینے والوں کے اہلخانہ کو نظر انداز کردیا گیا۔ تقریب میں کھانے کے دوران پولیس کے افسران کرسیوں اور ملائم صوفوں پر براجمان رہے جب کہ چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید ہونے والے اہلکار کی ماں کو بیٹھنے کے لئے کرسی تک نہ ملی۔ شہید اہلکار کی بوڑھی ماں نے مجبوراً فرش پر بیٹھ کر کھانا کھایا اور اس دوران کسی پولیس افسر کی نظر خاتون پر نہ پڑی، خاتون کی فرش پر بیٹھ کھانا کھانے کی تصویر سامنے آئی اور تصویر کے وائرل ہونے پر پولیس افسران نے واقعے پر معذرت کرلی۔
خبر کا کوڈ : 792035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش