0
Sunday 5 May 2019 10:52

پاکستان روس سے دنیا کا جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم خریدیگا

پاکستان روس سے دنیا کا جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم خریدیگا
اسلام ٹائمز۔  پاکستان کا روس سے دنیا کا جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جدید پینٹسر نامی روسی میزائل ڈیفنس سسٹم زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں موجود سرد مہری گزشتہ کچھ برسوں کے دوران بہت حد تک ختم ہو چکی ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان بگڑتے ہوئے تعلقات، جبکہ امریکا اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کے باعث روس اور پاکستان کے تعلقات میں واضح بہتری آئی ہے۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان نے امریکا پر اپنی دفاعی ضروریات کیلئے انحصار کم کیا ہے۔ پاکستان نے 10 سال کے عرصے کے دوران سب سے زیادہ ہتھیار چین سے خریدے ہیں۔ پاکستان نے 2008ء سے 2018ء کے درمیان چین سے 6 ارب ڈالرز سے زائد کے ہتھیار خریدے ہیں۔ جبکہ روس سے بھی جدید جنگی ہیلی کاپٹرز سمیت دیگر کچھ ہتھیار خریدے ہیں۔ روسی خبر رساں ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ پاکستان روس سے اربوں ڈالرز کا دفاعی معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے۔ روس بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان روس سے 9 ارب ڈالرز تک کا دفاعی معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان روس سے 9 ارب ڈالرز کے عوض جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز، ائیرڈیفنس میزائل سسٹم، ٹینک اور جنگی بحری جہاز خریدنے کا خواہاں ہے۔ جبکہ روس بھی پاکستان کے ساتھ اس دفاعی معاہدے کی تکمیل کا خواہاں ہے۔ اس ڈیل میں سب سے اہم ترین معاہدہ میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا ہوگا۔

روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان روس سے جدید پینٹسر نامی روسی میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا خواہاں ہے۔ جدید پینٹسر نامی روسی میزائل ڈیفنس سسٹم زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ہوتا ہے۔ جدید پینٹسر نامی روسی میزائل ڈیفنس سسٹم کی بدولت ہر قسم کے میزائل، جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر اور دیگر فضائی حملے کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

تاہم اس حوالے سے پاکستان کے عسکری اور حکومتی حکام کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ دفاعی ماہرین کے مطابق اگر واقعی پاکستان اور روس مذکورہ دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہوگئے، تو یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور اہم ترین دفاعی معاہدہ ہوگا۔ تاہم پاکستان کو اس معاہدے کی تکمیل کے سلسلے میں امریکا کی شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 792328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش