0
Friday 10 May 2019 17:39

اصغریہ اسٹوڈنٹس 16 مئی کو پاکستان بھر میں یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل منائیگی

اصغریہ اسٹوڈنٹس 16 مئی کو پاکستان بھر میں یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل منائیگی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری حسن علی سجادی نے کہا ہے کہ دنیا کے مکار ترین اور منافق ترین ممالک کی فہرست میں امریکا و اسرائیل سرفہرست ہیں، اسلامی دنیا کو ظلم کا مقابلہ علم و جہاد سے کرنا ہوگا، استکبار و طاغوتی قوتوں کو بے نقاب اور شکست دینے کی خاطر فرزند خمینیؒ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے 16 مئی کو پاکستان بھر میں یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل منایا جائے گا، اس سلسلے میں اصغریہ کی جانب سے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، جس میں کمسن بچے، مائیں، بہنیں، بچیاں اور نوجوان کثیر تعداد میں شرکت کرکے امریکا و اسرائیل سے بیزاری اور مظلومین جہاں فلسطین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کریں گے، مرکزی ریلی حیدرآباد میں 16 مئی کو دوپہر 3 بجے اولڈ کیمپس سے پریس کلب حیدرآباد تک نکالی جائے گی، جس کی قیادت اصغریہ کے مرکزی صدر محسن علی اصغری کریں گے۔

حسن علی سجادی نے کہا کہ ظالم بلاک کی سرپرستی امریکا کر رہا ہے، جبکہ مظلوم بلاک کی قیادت دنیائے تشیع کے پاس ہے، پاکستان کی تشیع کو سیاسی بصیرت اپنانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکا نے مئی 1948ء میں ناجائز اولاد اسرائیل کو جنم دیا، جس کے بعد سے ابتک اس دہشتگرد استعماری غاصب حکومت نے انسانیت پر ظلم و ستم کا بازار گرم کیا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی عوام کا قتل عام کیا جا چکا ہے، کوئی بھی غیرت مند انسان ناجائز اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کر سکتا، سعودی عرب کی اسرائیل اور امریکا سے دوستی امت مسلمہ سے دشمنی کی مصداق ہے، سعودی عرب نے کبھی بھی مظلومین فلسطین، قبلہ اول بیت المقدس کیلئے آواز نہیں اٹھائی۔ حسن علی سجادی نے کہا کہ اس دور میں مظلومین کی امید رہبر معظم سید علی حسینی خامنہ ای ہیں، جو کہ ہر وقت امام زمانہ (عج) کے نصرت اور اپنی بابصیرت قیادت سے استکباری قوتوں کے سازشوں کو شکست دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 793400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش