0
Friday 17 Jun 2011 18:13

گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل سے استفادہ کر کے عوام کی تقدیر بدل سکتے ہیں، سید مہدی شاہ

گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل سے استفادہ کر کے عوام کی تقدیر بدل سکتے ہیں، سید مہدی شاہ
گلگت:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے بحیثیت وزیراعلٰی وہ تمام اختیارات حاصل ہیں جو کہ دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلٰی کو حاصل ہیں، گلگت بلتستان صوبے کو دیگر صوبوں کے برابر لانا مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ہے، وفاقی حکومت بڑی فیاضی کے ساتھ فنڈز دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر تربیت آفیسروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اختیارات پیپلز پارٹی کی حکومت نے 60 سالہ محرومیوں کے ازالے کیلئے دیا ہے، اسلئے ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ہم عوام کو اس خطے میں ایک ایسا مضبوط اور موثر جمہوری نظام دیں جو کہ ہماری آنے والی نسل صدیوں تک یاد رکھے، اس علاقے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جماعت کے بہت سارے احسانات ہیں، ذولفقار علی بھٹو نے اپنے اقتدار میں ایف سی آر جیسے کالے قوانین کا خاتمہ کیا اور شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو نے 1994 میں پہلی بار یہاں کے عوام کو سیاسی شعور دینے کیلئے جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرایا اور اب پیپلز پارٹی کی حکومت اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے عوام کو حق حکمرانی کا اختیار دیدیا۔ وزیراعلٰی سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالامال خطہ ہے اور یہاں کے وسائل سے استفادہ حاصل کر کے ہم یہاں کے عوام کی تقدیر بدل دینگے۔ اس عشایئے میں وزراء اور ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 79426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش