0
Tuesday 21 May 2019 00:45

سوشل میڈیا پر ایکسچنج کمپنیوں کی بندش کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید

سوشل میڈیا پر ایکسچنج کمپنیوں کی بندش کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر ایکسچنج کمپنیوں کی بندش کے حوالے سے چلنے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایکسچنج کمپنیوں کو ختم کرنے اور اور ڈالر صرف بینکوں سے ملنے کی خبریں افواہوں پر مبنی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایکسچنج کمپنیاں ختم ہونے کی باتیں محض افواہیں ہیں، ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ حکومت نے ایکسچنج کمپنیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ڈالرز صرف بینکوں سے ہی ملیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 795389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش