0
Saturday 18 Jun 2011 19:06

عسکریت پسندوں کے ساتھ ملی بھگت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاک فوج

عسکریت پسندوں کے ساتھ ملی بھگت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاک فوج
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے عسکریت پسندوں کے ساتھ ملی بھگت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے کہ اس قسم کی خبریں مکمل جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی ہیں، پاک فوج کا عسکریت پسندوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاک فوج کی جانب سے جاری ہونے والی دو پیرا گراف پر مشتمل بیان میں واضع کیا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کی بم بنانے والی فیکٹریوں پر کارروائی میں کامیابی صرف اس وجہ سے نہ ہو سکی کہ پاکستان اور امریکہ کے پاس اس بارے میں انٹیلی جنس رپورٹ غلط تھیں۔ واضع رہے کہ امریکی حکام نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ عسکریت پسندوں کی بم بنانے والی فیکٹریوں کے بارے سیٹلائٹ معلومات کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر اپنی جگہ تبدیل کر لی تھی۔ جس پر پاک فوج کے حکام نے عسکریت پسندوں کو اطلاعات فراہم کرنے کی خبروں اور ملی بھگت کی سختی سے تردید کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 79610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش