0
Tuesday 4 Jun 2019 20:35

میں عالم اسلام کی امن و سلامتی کیلئے بارگاہ الٰہی میں دست بدعا ہوں، آغا سید حسن

میں عالم اسلام کی امن و سلامتی کیلئے بارگاہ الٰہی میں دست بدعا ہوں، آغا سید حسن
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن عیدالفطر کے متبرک موقعہ پر اہل اسلام کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ میں عالم اسلام کی امن و سلامتی اور عالم بشریت کی خوشحالی کیلئے بارگاہ الٰہی میں دست بدعا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رحمت و مغفرت اور عظمت  و سعادت کا مبارک مہینہ ہم سے جدا ہورہا ہے۔ آغا سید حسن نے کہا کہ خوش بخت ہیں وہ لوگ جنہوں نے اس پُرعظمت مہینے کے فکرو فلسفے اور پیغام و روح کو سمجھ کر اپنے نفس اور کردار کی اصلاح کرکے اپنے قلب و روح کو تقویٰ کی خوشبو سے معطر کیا اور اپنے ایمان کو سر تازہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر اسی صبرواستقامت اور محنت و مشقت پر خوشی مظاہرہ ہے۔ آغا سید حسن نے کہا کہ ماہ مبارک کے دوران روزہ کی شکل میں احکام خداوندی پر عمل پیرا ہوکر ایک مسلمان اپنے خدا سے اس کے دین پر عمل پیرا ہونے کا تجدید عہد کرتا ہے اور عید الفطر اسی تجدید عہد کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر بنیادی طور پر محتاج و مساکین اور مستحقین کی خبرگیری کے فریضے کے فکر و احساس کی تجدید کا دن ہے۔ آغا سید حسن نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں تین دہایوں سے چلے آرہے نامساید حالات کی وجہ سے محتاج و مساکین اور اجڑے گھرانوں کی تعداد میں ہوش ربا اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری فرزندان توحید سے مخلصانہ اپیل ہے کہ عید کے موقعے پر سماج کے مفلوک الحال اور ستم رسیدہ طبقہ کی قابل قدر دلجوئی کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 797920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش