1
Saturday 15 Jun 2019 20:59

ہنگو میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک خاندان کے 3 افراد جاں بحق

ہنگو میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک خاندان کے 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ضلع ہنگو میں کمرے کی چھت گرنے کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ بلیامینہ کے علاقے میں رات 3 بجے پیش آیا جہاں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد محو خواب تھے کہ ان پر کمرے کی چھت گرگئی۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 24سالہ اسلام دین، اس کی بیوی 20 سالہ نازبیگم اور ان کا ڈیڑھ سالہ بیٹا مصدق شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے میں اسلام دین کی ایک بیٹی زخمی بھی ہوئی ہے جس کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خستہ حالی کی وجہ سے کمرے کی چھت گرگئی۔
خبر کا کوڈ : 799695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش