0
Tuesday 18 Jun 2019 09:00

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انسداد دہشت گردی سے متعلق تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انسداد دہشت گردی سے متعلق تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں وہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اضافہ شدہ تزویراتی ڈائیلاگ (انہانسڈ اسٹریٹجک ڈائیلاگ) کے چوتھے جائزہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے ہاؤس آف کامنز میں برطانوی وزیر داخلہ ساجد محمود سے ملاقات کی جس میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا بھی موجود تھے۔ پاکستان اور برطانیہ نے منظم جرائم، عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہ محمود قریشی اور ساجد جاوید کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ مفادات اور اضافہ شدہ تزویراتی ڈائیلاگ کے زیر انتظام فریم ورک کے تحت سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون جاری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ کی جانب سے تکنیکی مشاورت اور تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے منظم جرائم کی بیخ کنی اور عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے چوری شدہ اثاثوں کی واپسی کے لیے مقامی سطح پر کوششیں تیز کرنے اور اس حوالے سے بین الاقوامی قانونی تقاضوں پورے کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 800061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش