0
Tuesday 18 Jun 2019 22:42

پختونخوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا احتجاج

پختونخوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی، اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے رہے، تاہم وزیر خزانہ نے شور شرابے کے باجود بجٹ تقریر جاری رکھی۔ بجٹ میں آمدن کا تخمینہ 900 ارب اور اخراجات کا تخمینہ 855 ارب روپے ہے۔ پیپلز پارٹی کی نگہت اورکزئی اور مسلم لیگ (ن) کی ثوبیہ شاہد نے پارٹی جھنڈے اور ٹوپی کے ساتھ احتجاج کیا اور آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرتی رہیں۔ اپوزیشن اراکین نے احتجاجاً اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو بجٹ کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا اسے مسترد کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 800220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش