0
Thursday 20 Jun 2019 12:03

جماعت اسلامی کشمیر پر پابندی، 2 زیر حفاظت گواہوں کے بیانات قلمبند

جماعت اسلامی کشمیر پر پابندی، 2 زیر حفاظت گواہوں کے بیانات قلمبند
اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ جسٹس چندر شیکھر کی قیادت میں ٹریبونل نے جماعت اسلامی (مقبوضہ کشمیر) پر پابندی کے فیصلے کے دفاع میں بھاجپا حکومت کی طرف سے پیش کئے گئے دو محفوظ گواہوں کے بیان قلمبند کئے ہیں۔ ہائی کورٹ سرینگر میں بند کمرے میں سماعت کے دوران ان دو گواہوں کے بیان قلمبند کئے گئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق جسٹس چندرشیکھر کی قیادت میں قائم ٹریبونل اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ آیا جماعت اسلامی پر پابندی کی وجوہات کافی ہیں یا نہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی طرف سے اس کیس کی پیروی ایڈیشنل سالسٹر جنرل سنجے جین کررہے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے ایڈوکیٹ رجت کمار اور ایڈوکیٹ معراج الدین پیش ہوئے۔ جماعت اسلامی (مقبوضہ کشمیر) کی طرف سے کیس کی پیروی کررہے وکیلوں نے  دونوں گواہوں سے جرح کئے۔ 20 اور 21 جون کو ٹریبونل کی بند کمرے میں سماعت کے دوران مزید گواہ پیش ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 800497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش