0
Thursday 20 Jun 2019 22:01

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 18 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 18 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 18 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 63 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 14 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 63 کروڑ 91 لاکھ ڈالر رہے، جو اس سے گزشتہ ہفتے کے 14 ارب 82 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 18 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں، جس میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی کمی سے 7 ارب 60 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں، جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 49 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 7 ارب 1 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 800637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش