0
Thursday 20 Jun 2019 22:09

ایران نے امریکی ڈرون گرا کر سخت غلطی کی ہے، ٹرمپ کی دھمکی

ایران نے امریکی ڈرون گرا کر سخت غلطی کی ہے، ٹرمپ کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ ایران کی جانب سے امریکی ڈرون گرانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ہمارا ڈرون گرا کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔ ایک سطری ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کچھ نہیں لکھا، البتہ امریکیوں کی بڑی تعداد نے امریکی صدر کی ٹوئٹ کے جواب میں ان کے ماضی کے ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس ضرور رپلائی کیے ہیں، جن میں ٹرمپ نے اوباما پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ صدر اوباما فقط الیکشن کارڈ کھیلتے ہوئے ایران کے ساتھ جنگ کی گیدڑ بھبھکیاں لگا رہا ہے، یاد رہے کہ امریکا بھی اس سال کے آخر میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق آرکیو فور گلوبل ہاک ڈرون آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کر رہا تھا، جو کسی ملکی کی بجائے بین الاقوامی فضائی گزرگاہ ہے اور اسے زمین سے فضا تک مار کرنے والے ایرانی میزائل کے ذریعے گرایا گیا۔ دوسری جانب ایران کا مؤقف بالکل مختلف ہے اور اس نے کہا ہے کہ درحقیقت ڈرون طیارے نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور وہ جنوبی ساحلی شہر ہرمزگان کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ اس واقعے کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں صرف یہ لکھا ہے کہ ایران نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

گذشتہ چند دنوں میں خطے میں جاری امریکا ایران کشیدگی میں ایک نیا موڑ پیدا ہوا ہے، جس میں پہلی مرتبہ ایران نے امریکا کے خلاف کسی کارروائی کا اعتراف کیا ہے۔ تاریخی لحاظ سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھی تھی، جب 2015ء میں صدر ٹرمپ نے ایران، امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے پر یک طرفہ طور پر خود کو اس سے باہر کر دیا تھا۔ اس کے بعد واشنگٹن نے ایران پر کئی پابندیاں عائد کر دی تھیں اور اس پر "انتہائی دباؤ" ڈالتے ہوئے ایران کو ایٹمی اور میزائل پروگرام سے باز رکھنے کے حربے استعمال کیے تھے۔ پچھلی جمعرات کو خلیجِ عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور امریکا نے اس کا الزام ایران پر عائد کر دیا تھا، لیکن ایران نے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 800638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش