0
Monday 24 Jun 2019 18:59

قومی سلامتی کو خطرہ ہے، حکومت نے امریکی سامراج کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، رضا ربانی

قومی سلامتی کو خطرہ ہے، حکومت نے امریکی سامراج کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بجٹ کے ذریعے پاکستان کی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے، ملک کو عوام دوست بجٹ کی ضرورت تھی تاہم عوام دشمن بجٹ دیا گیا ہے، اس مزدور کش بجٹ کے ذریعے کوشش کی گئی ہے کہ پاکستان کو غیر ملکی قوتوں کا غلام بنایا جائے۔ خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذریعے یہودی لابی میں شامل کیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک آگے کیا شرائط لگائیں گے حکومت نے قوم کو نہیں بتایا، حکومت نے امریکی سامراج کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی آسامیاں خالی ہیں پر وزیراعظم عمران خان اپنی انا کی وجہ سے اپوزیشن سے بات نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت 45 دن کے اندر الیکشن کمیشن کو مکمل کردینا چاہیئے تھا۔ میاں رضا ربانی نے کہا کہ ان کی انا کی وجہ سے نامکمل الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کئے۔ انہوں نے کہا کہ ادھورے الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفیکشن کے ذریعے سیکیورٹی کے لئے فوج طلب کی۔ رضا ربانی نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر الیکشن کمیشن کے عملے کے علاوہ کسی کو نہیں ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 801256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش