0
Wednesday 22 Jun 2011 18:54

وفاقی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ دینی مدارس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا

وفاقی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ دینی مدارس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ دینی مدارس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پولیس افسران کو ان مدارس کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 40 کے قریب غیر رجسٹرڈ دینی مدارس کے ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور ان مدارس کے خلاف انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد بن یامین نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی جی نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں قائم دینی مدارس کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور مشکوک سرگرمیوں کے بارے فوری طور پر اعلٰی افسران کو آگاہ کریں۔ واضح رہے کہ آئی جی واجد علی درانی کو اسلام آباد سے سندھ میں تبادلہ کر کے گزشتہ ہفتے ڈی آئی جی (آپریشن ) اسلام آباد بن یامین کو قائم مقام آئی جی اسلام آباد لگایا گیا ہے اور گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بن یامین کے آئی جی اسلام آباد کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 80445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش