0
Wednesday 22 Jun 2011 12:58

حکومت،اسٹیبلشمنٹ اور علماء ملک کی تباہی میں شریک ہیں،مولانا شیرانی، بعض دینی مدارس خُودکش بمبار پیدا کر رہے ہیں، رحمن ملک

حکومت،اسٹیبلشمنٹ اور علماء ملک کی تباہی میں شریک ہیں،مولانا شیرانی، بعض دینی مدارس خُودکش بمبار پیدا کر رہے ہیں، رحمن ملک
  اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور علماء ملک کی تباہی میں برابر کے ذمہ دار ہیں۔ اسلام آباد میں علماء کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان نام کا ملک ہے ملک نہیں، کیونکہ اس میں میں کوئی وژن نہیں، صرف اسٹیبلشمنٹ طاقتور ہے، ارکان پارلیمنٹ مزارعے ہیں اور انہیں گھر بھجوانے کے لئے اسٹیبلشمنٹ کا ایک تھپڑ ہی کافی ہے، مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ پہلے لوگ دلیل کی بات کرتے تھے، اب فتویٰ کی بات کی جاتی ہے، فرقہ واریت میں مذہب اور مدارس کے علماء کو ملوث کرنا ٹھیک نہیں، اقتدار کو طول دینے کے لئے ایسا کیا جاتا ہے۔
ادھر وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ بعض مدارس خودکُش حملہ آور پیدا کر رہے ہیں، مذہبی مدارس میں زیر تعلیم طلباء کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ مذہبی مدارس کے طلباء پر کڑی نظر رکھنے کے لئے وفاق المدارس سے جلد معاہدہ کیا جائے گا اور مدرسے کی انتظامیہ طلباء کی سرگرمیوں کی ذمہ دار ہو گی۔ ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اغواء کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جرائم اور اغواء برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لئے حکومت نے ٹاسک فورس قائم کر دی ہے۔ وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد بچوں کو اغواء کر کے وزیرستان بھیج دیتے ہیں تاکہ انھیں خودکش ببمار بنایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 80401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش