0
Friday 12 Jul 2019 15:32

بھاجپا حکومت معیشت کیلئے جراتمندانہ قدم اٹھانے سے گریز کر رہی ہے، پی چدمبرم

بھاجپا حکومت معیشت کیلئے جراتمندانہ قدم اٹھانے سے گریز کر رہی ہے، پی چدمبرم
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور بھارت کے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے عام بجٹ میں بنیادی ڈھانچہ کی اصلاحات کی کمی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ملک کی معیشت انتہائی کمزور ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت واضح اکثریت کے باوجود معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے جراتمندانہ فیصلے نہیں لے رہی ہے۔ پی چدمبرم نے پارلیمنٹ میں بجٹ پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بیس یا پچیس برسوں میں صرف گیارہ مرتبہ ہی بجٹ میں بنیادی ڈھانچہ کی اصلاحت کی گئی ہیں اور ان میں سے زیادہ تر اصلاحات سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے دور میں ہوئی ہیں۔

پی چدمبرم نے کہا کہ معیشت میں ہر تبدیلی کو اصلاحات کا نام نہیں دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس راج اور غیر ملکی کرنسی ایکٹ سے متعلق قانون کو کالعدم قرار دیا جانا اقتصادی اصلاحات کے زمرے میں آتے ہیں لیکن اس بجٹ میں ایسا کوئی بنیادی ڈھانچہ کی اصلاحات نہیں کی گئی ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ انہیں حیرانی ہوتی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو 303 سیٹوں کے واضح اکثیریت حاصل ہے لیکن وہ معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے جراتمندانہ قدم اٹھانے سے کیوں گریز کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 804580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش