0
Sunday 14 Jul 2019 22:43

شہباز شریف منی لانڈرنگ کے اصل “ماسٹر مائنڈ” ہیں، صمصام بخاری

شہباز شریف منی لانڈرنگ کے اصل “ماسٹر مائنڈ” ہیں، صمصام بخاری
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی کرپشن نے سب سے بڑے صوبے کو دیوالیہ کر دیا۔ برطانوی اخبار کی شہباز شریف کے خلاف نئے منی لانڈرنگ اسکینڈل کی خبر شائع کرنے پر وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری کا کہنا تھا کہ درست کہتے ہیں “بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ“، خود کو خادم اعلیٰ کہلوانے والے کا اصل چہرہ سامنے آنا شروع ہو گیا، شہباز شریف نے زلزلہ زدگان کی امدادی رقم کو بھی نہیں بخشا۔ صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لٹیروں کے بارے میں موقف درست ثابت ہوا، سارا شریف خاندان منی لانڈرنگ میں مکمل طور پر ملوث ہے، سابق پنجاب حکومت نے “ڈیفڈ” کی برطانوی امداد میں بھی خرد برد کی، ثابت ہوا کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ کے اصل “ماسٹر مائنڈ” ہیں، شہباز شریف کے بیٹے اور داماد لندن اسی لیے بیٹھے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب کو مقروض کرنیوالوں نے دل کھول کر کرپشن کی، شہباز شریف کی کرپشن نے سب سے بڑے صوبے کو دیوالیہ کر دیا، اب عوام نواز لیگ پر کسی قسم کا بھروسہ نہیں کریں گے، عمران خان کا لٹیروں کے بارے میں موقف درست ثابت ہوا، شریف خاندان برطانوی میڈیا کے سوالوں کا جواب دے۔ اب عوام (ن) لیگ پر کسی قسم کا بھروسہ نہیں کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 805054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش