0
Monday 15 Jul 2019 11:49

لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کیلئے جھوٹ بول رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کیلئے جھوٹ بول رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کرپشن سے توبہ کرلے، توبہ کے در ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 8 کروڑکی امداد کا چیک براہ راست علی عمران کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا، اعتراف ایرا کے افسر اکرام نوید نے پلی بارگین کے بیان حلفی میں کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کے لئے جھوٹ بول رہے ہیں، نوکری میں جکڑے ترجمان کب تک کرپشن اور منی لانڈرنگ کا دفاع کریں گے؟۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز اینڈ سنز کے کالے دھن اور ٹی ٹیز کی فہرست طویل ہے، فہرست اتنی طویل ہے کہ دفاع جلد ترجمانوں کے ہاتھ کھڑے ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟ ایرا کے افسر کے اعتراف کے بعد بہتر ہے، شہباز شریف خاندان اقبال جرم کرلے، خاندان کرپشن سے توبہ کر لے، توبہ کے درہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 805113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش