0
Monday 15 Jul 2019 17:05

وزیراعلٰی جی بی حفیظ الرحمٰن آذربائیجان پہنچ گئے، حکام سے ملاقاتیں

وزیراعلٰی جی بی حفیظ الرحمٰن آذربائیجان پہنچ گئے، حکام سے ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن آذربائیجان پہنچ گئے، باکو میں اعلٰی حکام سے ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حفیظ الرحمٰن دورے پر آذربائیجان کے دارلخلافہ باکو پہنچے تو پاکستانی سفیر سعید احمد خان و دیگر حکام نے استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیراعلٰی جی بی نے چیئرمین آف ٹوریزم ایجنسی آف آذربائیجان مسٹر فونڈ نگییا اور دیگر ذمہ دار حکام سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستانی سفیر سعید احمد خان بھی موجود تھے، اس موقع پر مسٹر فونڈ نگیا نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کی حکومتوں اور عوام میں گہرے رشتے استوار ہیں اور پاکستان وہ پہلا ملک ہے، جس نے آذربائیجان کو تسلیم کیا۔ وزیراعلٰی حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ ہم آذر بائیجان کے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اسی طرح استوار رہیں گے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان میں سیاحت کے بہت سے مواقع ہیں، آذربائیجان اور پاکستان دونوں ایک دوسرے کے سیاحتی تجربات اور مواقع سے فائدہ اٹھا کر سیاحتی حوالوں سے ترقی کر سکتے ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت کے مواقع اور ثقافتی انفرادیت پوری دنیا میں خطے کو ممتاز مقام دلاتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 805183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش