0
Thursday 18 Jul 2019 12:58

ایل این جی اسکینڈل، شاہد خاقان عباسی نے نیب کی طلبی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

ایل این جی اسکینڈل، شاہد خاقان عباسی نے نیب کی طلبی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کی طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، طلبی کے باجود نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی نے نیب کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ نیب دفتر پیشی کے لئے تیار ہوں، مناسب وقت دیا جائے، نیب طلبی کا خط گذشتہ روز موصول ہوا، ایک دن کے نوٹس پر نیب دفتر میں پیشی ممکن نہیں۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی پر الزم ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا، جس میں وہ خود حصہ دار ہیں۔

جون 2018ء میں من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے کے الزام پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزرائے اعظم و دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزمان پر من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا 15 سال کے لئے ٹھیکے دینے، مبینہ طور پر ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور حکومت میں سابق وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کے معاہدے پردستخط کئے تھے، جس کے تحت پاکستان ہرسال قطر سے 3.75 ملین ٹن ایل این جی خریدے گا جو کہ پاکستان کی قومی ضرورت کا کل 20 فیصد ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 805630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش