0
Monday 22 Jul 2019 14:08

زرداری کے پاؤں میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید نے پناہ ڈھونڈ لی

زرداری کے پاؤں میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید نے پناہ ڈھونڈ لی
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں اومنی گروپ کے خواجہ عبدالغنی مجید نے پناہ ڈھونڈ لی ہے؟ یہ استفسار سرگوشیوں میں اس وقت کیا گیا جب احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی عدالت میں پیشی کے لیے آئے ہوئے اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کو شریک چیئرمین پی پی پی کے قدموں میں بیٹھے دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی عدالت میں جتنی دیر بھی اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سے بات چیت ہوتی رہی، وہ اتنی دیر تک وہ ان کے پاؤں میں بیٹھے رہے۔ سابق صدر پاکستان نے عدالت میں پیشی کے دوران اپنی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد وہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیشی کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو احتساب عدالت لایا گیا، تو حکام نے اس موقع پر انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے لئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی پھوپھو کو بھی احتساب عدالت میں لایا گیا تھا جہاں ان کی اپنے بھائی آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے احاطے میں داخلے پر پابندی عائد تھی۔ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی خدمات واپس کئے جانے کے بعد سے ان کی عدالت کا چارج بھی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 806362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش