0
Monday 22 Jul 2019 16:30

اپوزیشن کو دھرنے کیلئے عمران خان کے کنٹینر کی ضرورت نہیں، یوسف رضا گیلانی

اپوزیشن کو دھرنے کیلئے عمران خان کے کنٹینر کی ضرورت نہیں، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کے سینیئر مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو دھرنے کے لئے عمران خان کے کنٹینر کی ضرورت نہیں پڑے گی، اپوزیشن عوام کے معاشی، انسانی اور جمہوریت حقوق کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور آواز اُٹھائے گی۔ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ ہرگز عوام دوست نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر طبقے نے اسے مسترد کر دیا ہے، حکومت کے بجٹ کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، جس سے عوام کی مشکلات بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق آگے بڑھے گی اور عوام کے مسائل پر بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو دھرنے کیلئے عمران خان کے کنٹینر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 806383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش