0
Saturday 27 Jul 2019 18:47

لاہور میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

لاہور میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے یوم آزادی شایان شان منانے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں، شہر کی تاریخی، سرکاری و غیر سرکاری عمارتیں برقی قمقموں سے جگ مگائیں گی جبکہ فائر ورکس اور مختلف تقریبات بھی ہونگی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کہتی ہیں کہ یوم آزادی کی مناسبت اگر پرائیویٹ سطح پر پریڈ یا کوئی بھی سرگرمی ہوئی تو بھرپور تعاون کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت یومِ آزادی کی تقریبات کی مناسبت سے منعقد اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے اصغر جوئیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فائر ورکس گریٹر اقبال پارک، ساون میلہ جیلانی پارک اور شہر کی بلند و بالا سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے روشن کرنے بارے فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت کینال پر قومی ہیروز کے بڑے بڑے قدآور پورٹریٹ لگائے جائیں گے۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب حضوری باغ میں ہوگی جہاں پرچم کشائی ہوگی جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر میوزیکل ایونٹس منعقد ہونگے تاہم مختلف مقامات پر یوم آزادی کے حوالے سے کیمپس لگائے جائیں گے.

شہر کے انڈر پاسز اور چوک چوراہوں کو بھی سجایا جائے گا، تحریک آزادی کے ہیروز کے پورٹریٹ آویزاں ہونگے جبکہ محکمہ سول ڈیفنس ریلی اور مشعل برادر ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ لاہور ایجوکیشن اتھارٹی یوم آزادی کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی۔ سکولوں میں صفائی ستھرائی کا دن منایا جائے گا، پرائمری، ایلیمنٹری، سکینڈری اور ہائی سکولوں میں پودے لگائے جائیں گے، جبکہ تعلیمی اداروں میں ملی نغموں، تقریروں اور کوئز کے مقابلے ہونگے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کہتی ہیں یوم آزادی عید کی حیثیت رکھتا ہے زندہ قومیں اپنے قومی تہواروں کو جوش و جذبے کیساتھ مناتی ہیں۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے  کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کروائیں گے، فٹبال، بیڈمنٹن، کراٹے، ٹائیکوانڈو، ہاکی، رولر سکیٹنگ، ٹگ آف وار، سائیکلنگ اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 807428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش