0
Saturday 27 Jul 2019 20:43

کینیڈا نے پاکستانی طلباء کیلئے ویزے کا حصول انتہائی آسان کر دیا

کینیڈا نے پاکستانی طلباء کیلئے ویزے کا حصول انتہائی آسان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا نے پاکستانی طلبا کے لئے اسٹڈی ویزا آسان کردیا اور پاکستان کو اسٹڈی پرمٹ پروگرام شامل کرلیا، جس سے پاکستانی اسٹوڈنٹس کم مدت میں اسٹڈی پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری آگئی، کینیڈا نے پاکستانی طلبا کے لئے اسٹڈی ویزا آسان کردیا۔ اب پاکستانی اسٹوڈنٹس کم مدت میں اسٹڈی پرمٹ حاصل کرسکیں گے، ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام کے تحت اب یہ اسٹڈی ویزہ حاصل کیا جا سکے گا۔ کینیڈا کے وزیر امیگریشن احمد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا اسٹڈی پرمٹ پروگرام میں ابتداء میں چین، بھارت، فلپائن اور ویتنام سے تعلق رکھنے والے طلبا کو شامل تھے، تاہم اب اس فہرست میں پاکستانی طلبا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
 پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری:کینیڈا نے پاکستانی طلباء کیلئے ویزے کا حصول انتہائی آسان کر دیا احمد حسین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ غیر ملکی طلبا کی جانب سے بڑی تعداد میں موصول ہونے والی درخواستوں پرکیا گیا۔ کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے پاکستانی طلبا کے لئے اسٹڈی ویزہ آسان بنانیکے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نئی ویزہ پالیسی کے تحت پاکستانی طلباء تمام ضروری دستاویزات فراہم کرنے کے بعد 20 دن میں ویزہ حاصل کر سکیں گے۔ پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈین حکومت اور امیگریشن منسٹر احمد حسین کی کاوشوں کو سراہا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کینیڈین اعلٰی حکام سے ملاقات میں پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔ خیال رہے کینیڈا رقبے کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے، یہ براعظم شمالی امریکا کے بڑے حصے پر محیط ہے، بحر اوقیانوس سے لے کر بحر منجمد شمالی تک پھیلا ہوا ہے، کینیڈا کی زمینی سرحدیں امریکا کے ساتھ جنوب اور شمال مغرب کی طرف سے ملتی ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 807457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش