0
Thursday 1 Aug 2019 19:30

سپریم کورٹ، اپیلیٹ کورٹ جی بی کے چیف جج کی تقرری کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ، اپیلیٹ کورٹ جی بی کے چیف جج کی تقرری کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور
اسلام ٹائمز۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج کی تقرری کیخلاف دائر درخواست سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے منظور کر لی۔ جی بی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے 11 جولائی کو چیف جج کی تقرری کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جی بی کی اعلٰی عدلیہ میں چیف جج کی تقرری سپریم کورٹ کے فیصلے کی صریح خلاف ورزی ہے، کیونکہ جنوری 2019ء کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جی بی کی اعلٰی عدالتوں میں ججز کی تقرری بذریعہ جوڈیشل کمیشن ہونا تھی، تاہم حال ہی میں سپریم اپیلیٹ کورٹ میں چیف جج کو جوڈیشل کمیشن کے بغیر ایک سمری کے ذریعے تعینات کیا گیا۔ اس درخواست جو سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کر دیا تھا، بعد میں جی بی بار ایسوسی ایشن نے اعتراض کو دور کرتے ہوئے دوبارہ درخواست دائر کی جو کہ اب باقاعدہ سماعت کیلئے منظور ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 808319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش