0
Friday 2 Aug 2019 14:23

ٹرمپ کی پیشکش پر بھارتی ردعمل کا علم تھا، شاہ محمود قریشی

ٹرمپ کی پیشکش پر بھارتی ردعمل کا علم تھا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے  کہا ثالثی کی پیشکش پر ٹرمپ کے شکرگزار ہیں، ٹرمپ کی پیشکش پربھارتی ردعمل کاعلم تھاکہ وہ نہیں مانیں گے، بھارت  مذاکرات نہیں کرنا چاہتا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر ٹرمپ کے شکرگزار ہیں، ٹرمپ کی پیشکش پر بھارتی ردعمل کا علم تھا کہ وہ نہیں مانیں گے، بھارت نہ مذاکرات کرنا چاہتا ہےنہ کسی کی ثالثی۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کو خط لکھ رہا ہوں، خط میں ایل او سی پر فائرنگ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا کہوں گا اور مقبوضہ کشمیر سے متعلق عالمی اداروں کی رپورٹ کا بھی بتاؤں گا۔ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، بھارت مقبوضہ وادی سے متعلق آئینی ترمیم کی کوشش کررہا ہے، مقبوضہ وادی میں مزید 25 ہزار فوجی تعینات کئے جارہے ہیں۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر ثالثی کیلئے تیار ہوں، اس کا دارومدار مودی پر ہے، وزیراعظم عمران خان اور نریندرمودی لاجواب انسان ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا میرے خیال میں دونوں مسئلہ کشمیر پر بہترین طریقے سے آگے بڑھ سکتے ہیں، دونوں ممالک چاہیں تو میں مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوں۔ واضح رہے 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں ٹرمپ نے کشمیر کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔ امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں لیڈرز بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، آپ چاہتے ہیں کہ میں کردار ادا کروں تو میں بخوشی کروں گا، کشمیر ایک خوبصورت خطہ ہے وہاں کئی دہائیوں سے صورتحال خراب ہے جسے اب ٹھیک کرنا ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 808445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش