0
Wednesday 7 Aug 2019 18:00

کراچی میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

کراچی میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعے سے موسلا دھار بارش کی پیشگوئی اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں جمعے سے شروع ہونے والی بارش 4 روز تک جاری رہ سکتی ہے، تیز بارشوں کے پیش نظر شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 9 اگست کو بارش کا سسٹم سندھ میں مشرق کی جانب سے داخل ہوگا اور 9 اگست کی رات سے کراچی میں بادل گرج چمک کے ساتھ برس سکتے ہیں جب کہ کراچی سمیت بھر میں بارش کا سلسلہ 9 سے 12 اگست تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال کے شمال اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کا کم دباؤ بن چکا ہے، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں آج پاکستان میں داخل ہوں گی اور جمعرات سے جمعہ تک مون سون ہواؤں میں شدت کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 809389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش