0
Saturday 17 Aug 2019 10:57

لاڑکانہ کے بعد حیدرآباد و سکھر میں بھی پیپلز بس سروس شروع کرنے کی تیاریاں

لاڑکانہ کے بعد حیدرآباد و سکھر میں بھی پیپلز بس سروس شروع کرنے کی تیاریاں
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی لاڑکانہ کے بعد حیدرآباد اور سکھر میں بھی پیپلز بس سروس شروع کرنے کی تیاریاں ہوگئیں۔ حیدرآباد اور سکھر میں انٹرا سٹی بس منصوبے کیلئے نجی شعبے سے تجاویز طلب کرلیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ حیدرآباد، سکھر بس منصوبے کیلئے مکمل سرمایہ کاری نجی شعبے کی ہوگیا، پہلے مرحلے میں سکھر اور حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع ہوگا، تجرباتی مرحلے میں سکھر کیلئے 30، حیدرآباد کیلئے 40 بسیں چلانے کی تجویز ہے۔ اویس شاہ نے کہا کہ ایئرکنڈیشنڈ پیپلز بس سروس کا کرایہ حکومت کا مقرر کردہ ہوگا، محکمہ ٹرانسپورٹ حیدرآباد اور سکھر بس منصوبے کیلئے بس ڈپو فراہم کرے گی، سکھر میں پنوعاقل، روہڑی، پرانا سکھر، بائی پاس اور کندھرا کے درمیان سروس شروع کی جائیگی، حیدرآباد میں بس سروس لطیف آباد سے قاسم آباد، سٹی ایریا، پریٹ آباد ٹنڈوجام، کوٹڑی کے درمیان چلائی جائے گی، لاڑکانہ میں پیپلز بس سروس کو عوام میں خاصی پذیرائی ملی ہے۔
خبر کا کوڈ : 811033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش