1
0
Sunday 26 Jun 2011 07:22

تہران،بینظیر بھٹو کیلئے یادگاری ایوارڈ بختاور نے وصول کیا

تہران،بینظیر بھٹو کیلئے یادگاری ایوارڈ بختاور نے وصول کیا
تہران:اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے دہشت گردی کے خلاف عالمی مہم کے موضوع پر یہاں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر اپنی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جانب سے یادگاری ایوارڈ وصول کیا۔ عراق کے صدر جلال طالبانی نے انہیں ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر صدر زرداری، ایرانی صدر احمدی نژاد اور سوڈان کے صدر عمر البشیر بھی موجود تھے۔ صدر زرداری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے پر ایران کے صدر سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کو ایوارڈ دیا جانا درحقیقت دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے والے تمام لوگوں کیلئے ایک اعزاز ہے۔

خبر کا کوڈ : 81108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

China
That’s really srewhd! Good to see the logic _set out so well.
ہماری پیشکش