0
Tuesday 20 Aug 2019 16:12

محب وطن اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ بند کیا جائے، علامہ مقصود ڈومکی

محب وطن اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ بند کیا جائے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ ملک میں ملت جعفریہ کے محب وطن اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ بند کیا جائے، ماورائے آئین انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کیخلاف اعلیٰ عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اور ملتان بار کونسل کے رکن ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی کا دن دیہاڑے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون سے غائب ہونا، اس بات کی غمازی ہے کہ ان قوتوں کو نہ عدلیہ کا خوف ہے نہ آئین و قانون کی یہ پاسداری کرتے ہیں۔

ہم پاکستان کو بنانا ریپبلک نہیں بننے دینگے، اگر کوئی قصور وار ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے، ہم ایسے غیر قانونی و غیر آئینی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ان نادیدہ قوتوں کیخلاف کارروائی کرے اور تمام ہمارے جبری گمشدہ افراد کو رہا کرے، بصورت دیگر ان کے لواحقین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے ہر فورم کو استعمال کریں۔
خبر کا کوڈ : 811640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش