0
Monday 26 Aug 2019 19:29

مودی کی انتہا پسندانہ ذہنیت سے خطے کا امن تباہ و برباد ہو جائے گا، گورنر پنجاب

مودی کی انتہا پسندانہ ذہنیت سے خطے کا امن تباہ و برباد ہو جائے گا، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے آج گورنر ہاوس میں مجلس علمائے پاکستان کے وفد نے خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کی قیادت میں ملاقات کی۔ علماء وفد میں علامہ زبیر احمد ظہیر، مولانا حافظ سید کاظم رضا نقوی، مفتی مبشر احمد نظامی، مولانا محمد عباس غازی، ممتاز مسیح رہنما آرچ بشپ سبسٹین شاء، سکھ رہنما سردار جنم سنگھ، مولانا سردار محمد خان لغاری، علامہ رشید ترابی، علامہ مشتاق حسین جعفری، مولانا اسد اللہ فاروق، صاحبزادہ سید عبد البصیر آزاد، مولانا مسعود قاسمی، مفتی عبدالمعید اسد،  مولانا اسد عبید، پاکستان شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے سربراہ سید نو بہار شاہ، لاہور میں مرکزی جلوس کے بانی رہنما آغا شاہ حسین قزلباش، صاحبزادہ علی فیض القادری اور حافظ سید عبدالرزاق آزاد سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ ملاقات میں ماہ محرم الحرام میں قیام امن اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اتحاد بین المسلمین کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ پوری قوم متحد ہو۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اسلام امن، روادداری اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے، امن کیلئے تعصبات اور نفرتوں کو مٹانا ہوگا۔ چودھری سرور نے کہا کہ تمام مسالک اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں ، وزیراعظم عمران خان کا ریاست مدینہ کا ویژن اخوت اور اتحاد کا پیغام ہے، عاشورہ محرم ہمیں برداشت، ایثار، صبر اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ گورنر نے مزید کہا کہ ملک میں امن کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں قابل رشک ہیں۔ کشمیر بنے گا پاکستان، کیوں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، مودی کی انتہا پسندانہ ذہنیت سے خطے کا امن تباہ و برباد ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیریوں پر اگر یہ ظلم بند نہ کیا تو انڈیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 812801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش