0
Monday 2 Sep 2019 21:02

محرم الحرام کا مہینہ ہمیں ظالم کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوم کا ساتھ دینے کا درس دیتا ہے، جسٹس باقر نجفی

محرم الحرام کا مہینہ ہمیں ظالم کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوم کا ساتھ دینے کا درس دیتا ہے، جسٹس باقر نجفی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مسٹر جسٹس سید علی باقر نجفی نے میانوالی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں ظالم کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوم کا ساتھ دینے کا درس دیتا ہے، ہمیں اپنے رویوں میں برداشت اور محبت پیدا کرنی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہی معاشرے کامیابی کی منزلوں کو عبور کرتے ہیں، جن میں برداشت ہوتی ہے، ہمیں عدم برداشت کے ماحول کو ختم کرنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر میانوالی ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مکمل فعال ہے اور اس سلسلے میں عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا کہ اشتعال انگیز تقاریر اور امن دشمن عناصر کے خلاف قانون کسی صورت خاموش نہیں رہے گا۔ میاں خیر محمد سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھور شریف نے کہا کہ ان شاء اﷲ ضلع میں بدامنی کی لہر کو اٹھنے کی اجازت دی ہے، نہ اب دیں گے۔ مولانا منظور احمد سیالوی نے کہا کہ میانوالی میں کبھی بھی فرقہ وارانہ اور مذہبی کشیدگی کی لعنت داخل نہیں ہوئی۔ علامہ سید انتظار مہدی نجفی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاض محمد خان، پروفیسر غلام سرور خان نیازی، مولانا غلام فرید، مفتی محمد اشرف نے بھی امن کانفرنس سے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 814131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش