0
Tuesday 3 Sep 2019 22:15

محرم الحرام کربلا والوں کو یاد کرنے کا مہینہ ہے، علامہ ناظر تقوی

محرم الحرام کربلا والوں کو یاد کرنے کا مہینہ ہے، علامہ ناظر تقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور شیعہ علما کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کربلا والوں کو یاد کرنے کا مہینہ ہے، یہ مہینہ تمام عالم اسلام کو نواسہ رسولؐ کی عظیم اور لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ پیام ولایت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مسجد حسنین جعفر طیار سوسائٹی کراچی میں منعقد عشرہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر تقوی نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں امام حسینؑ نے کربلا کے ریگزار میں عظیم قربانی دیکر اسلام کو تاقیامت کیلئے حیات بخش دی اور خدا کی راہ میں اپنے پورے خاندان کی قربانی دیکر دنیا کو یہ بتایا اسلام پر ہر چیز کو قربان کیا جا سکتا ہے، لیکن اسلام کو کسی بھی چیز پر قربان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ نے کربلا کے میدان میں سبق دیا کہ انسانیت اور مظلوم کی خاطر قیام کیا جائے، چاہے اس راستے پر ہماری جان بھی چلی جائے، لہٰذا ہمارے حکمرانوں کو بھی نواسہ رسولؐ کے طرز پر عمل کرنا چاہیئے اور عدل و انصاف کو اپنا شعار بنانا چاہیئے، اگر ہمارے حکمرانوں نے حق و صداقت پر عمل کیا تو ہمارا ملک مذید مستحکم ہوگا۔

 
خبر کا کوڈ : 814327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش