0
Tuesday 3 Sep 2019 22:19

ملتان، ایس ایس پی آپریشنز کا امام بارگاہوں کا دورہ، مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کا معائنہ

ملتان، ایس ایس پی آپریشنز کا امام بارگاہوں کا دورہ، مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کا معائنہ
اسلام ٹائمز۔ سٹی پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز محمد کاشف اسلم نے 3 محرم الحرام کی مجالس اور چیک پوسٹ کا دورہ کیا، انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر رضوان خان ان کے ہمراہ تھے، ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے تھانہ گلگشت کے علاقہ امام بارگاہ حیدریہ، تھانہ صدر کے علاقہ امام بارگاہ مقیم شاہ اور امام بارگاہ شیر شاہ کی سکیورٹی ڈیوٹی چیک کی، اُنہوں نے تمام پولیس افسران کو ڈیوٹی سے متعلق بریف کیا، ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں اور بتایا کہ اس موقع پر کسی قسم کی معمولی سی بھی کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے۔

ڈیوٹی پر موجود تمام پولیس افسران بلٹ پروف ہیلمٹ اور جیکٹ لازمی پہنیں۔ انہوں نے کنٹرول روم کا وزٹ کیا اور کیمروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے چیک پوسٹ ہیڈ محمد والا کا وزٹ کیا اور ڈیوٹی چیک کی۔ اُنہوں نے چیک پوسٹ پر موجود جوانوں کو بریف کیا اور ناکہ ڈیوٹی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایس او پی کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ کریں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی مشکوک گاڑی شہر کے اندر داخل نہ ہو، اُنہوں نے کہا کہ اس بات کا خیال رکھیں کہ اس دوران شہریوں کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 814328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش