0
Wednesday 18 Sep 2019 10:16

آئی ایم ایف کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار

آئی ایم ایف کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے مشرق وسطٰی اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد آزور نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ بھی موجود تھے۔ آئی ایم ایف مشن نے حکومت کی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف و توثیق کی اور کہا کہ پروگرام کے نفاذ کے تین ماہ میں اعشاریے ٹیکس بیس میں توسیع اور محصولات میں اضافہ دکھا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت معیشت میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور اب ملک ترقی اور تمام مطلوبہ اہداف کو حاصل کر رہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام استحکام اور اصلاحات کے ساتھ حکومت کی معیشت کو پٹٹری پر ڈالنے کی کوششوں کی تکمیل کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 816803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش