0
Thursday 19 Sep 2019 15:32

مسئلہ کشمیر پر ہماری کوششوں سے مودی بیک فُٹ پر چلا گیا ہے، گورنر پنجاب

مسئلہ کشمیر پر ہماری کوششوں سے مودی بیک فُٹ پر چلا گیا ہے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، وزیراعظم جب چاہیں صوبے کے معاملات میں مداخلت کر سکتے ہیں، موجودہ حالات میں اسلام آباد کا لاک ڈاون کرنا درست نہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستانی حکومت ہر پلیٹ فارم پر اچھے طریقے سے پیش کر رہی ہے، مودی اس معاملے میں بیک فٹ پر چلا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں خود برطانیہ اور یورپ کے دورے پر جا رہا ہوں اور اس معاملے پر خود مہم چلاؤں گا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے خود کوششیں کر رہا ہوں جو واٹر فلٹریشن پلانٹس بند ہیں ان کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنا نہیں بنتا، سیاست میں لوگ جذباتی باتیں کرتے ہیں آج پوری قوم کو کشمیر کی جدوجہد کیلئے متحد ہونا چاہیے۔ گورنرپنجاب نے بلڈ کینسرکے مریضوں کی ادویات کی بندش پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ میرےعلم میں نہیں، وزیر صحت یاسمین راشد کو یہ مسئلہ حل کرنے کیلئے کہوں گا۔
خبر کا کوڈ : 817139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش