0
Saturday 21 Sep 2019 21:01

ہم احتساب کیخلاف نہیں، لیکن یہ مکمل طور پر غیر جانبدارانہ ہونا چاہیئے، سید یوسف رضا گیلانی

ہم احتساب کیخلاف نہیں، لیکن یہ مکمل طور پر غیر جانبدارانہ ہونا چاہیئے، سید یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تمام تر تحفظات اور اختلافات کے باوجود مسئلہ کشمیر پر حکومت کے ساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمن سے بہت جلد پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد ملاقات کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ہائوس ملتان میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ کی کتاب ادھوری کہانیاں کی تقریب رونمائی سے قبل میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پیش کرنے کے لئے گئے ہیں تو آپ کی کیا توقعات ہیں تو سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ حکومت سے ہمارے اختلافات بھی ہیں اور تحفظات بھی، لیکن ان اختلافات کے باوجود مسئلہ کشمیر پر ہم سب ایک ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مسئلہ کشمیر کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتی اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ حکومت بھی اقوام متحدہ میں ٹھوس انداز سے کشمیر کا مقدمہ پیش کرے گی۔ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے آزادی مارچ کے سوال کے جواب میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد جلد مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا اور ان کے سامنے پارٹی کی جانب سے کچھ ڈیمانڈ رکھی جائیں گی۔ جب ان سے سید خورشید شاہ کی گرفتاری کا سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ملکی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام ہونا چاہیئے، ہم احتساب کے خلاف نہیں ہیں لیکن احتساب بھی مکمل طور پر غیرجانبدارانہ ہونا چاہیئے، ملکی حالات کے مطابق اقدامات ہونے چاہیئں۔

 
خبر کا کوڈ : 817555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش