1
Monday 30 Sep 2019 11:18

ایران کے معاملے پر فوجی حل کے بجائے سیاسی اور پرامن حل کو ترجیح دینگے، محمد بن سلمان

ایران کے معاملے پر فوجی حل کے بجائے سیاسی اور پرامن حل کو ترجیح دینگے، محمد بن سلمان
اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ فوجی محاذ آرائی عالمی معیشت کو ختم کر دے گی۔ امریکی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے پر فوجی حل کے بجائے سیاسی اور پرامن حل کو ترجیح دیں گے، اگر جنگ ہوئی تو خام تیل کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دنیا نے ایران کو روکنے کے لیے سخت اقدامات نہ کیے تو کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا اور عالمی مفادات خطرے میں پڑ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر یہ خطہ 30 فیصد توانائی کی نمائندگی کرتا ہے، جبکہ عالمی تجارت میں 20 فیصد اور ورلڈ جی ڈی پی میں 4 فیصد حصہ ڈالتا ہے، اگر یہ سب بند ہو جائے تو عالمی معیشت تباہ ہو جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 819138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش