0
Thursday 3 Oct 2019 06:52

مولانا فضل الرحمان پیسے لے کر دھرنا دینے جا رہے ہیں، غلام سرور خان

مولانا فضل الرحمان پیسے لے کر دھرنا دینے جا رہے ہیں، غلام سرور خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے الزام لگایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پیسے لے کر دھرنا دینے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں بڑی پارٹیاں اپنی جان چھڑانے کے لیے مولانا کو استعمال کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ماضی میں بھی استعمال ہوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ہوں گے، وہ پیسے لے کر کسی کو بھی اپنی خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔ غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ ہندوستان سے بھی پیسے لے کر دھرنا دیں گے۔ دھرنے کی صورت میں حکومت کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں حکومتی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن ایک سال سے متحد نہیں ہو سکی اور دھرنے میں متحد نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے اور بد امنی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
خبر کا کوڈ : 819776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش