0
Thursday 3 Oct 2019 20:15

اربعین حسینی سے قبل عزاداری کے مقامات کی صفائی ترجیحی بنیادوں پر کریںگے، وزیر بلدیات سندھ

اربعین حسینی سے قبل عزاداری کے مقامات کی صفائی ترجیحی بنیادوں پر کریںگے، وزیر بلدیات سندھ
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے وفد نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی، وفد میں علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ رجب علی بنگش و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس کے سنیئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی کا کہنا تھا کہ اس وقت پورا شہر کراچی حالیہ بارشوں کی وجہ سے گندگی اور غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے، جگہ جگہ بارشوں اور سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہے، جس کی وجہ سے کراچی کی مین شاہراہیں بھی تباہ ہو چکی ہیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہو چکا ہے اور چہلم امام حسین علیہ اسلام میں بھی کچھ ہی دن باقی ہیں، اس تمام صورتحال میں عزادار امام حسینؑ انتہائی اذیت کا شکار ہیں، لیکن ہمیں امید ہے کہ سندھ حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے گی۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے جعفریہ الائنس کے وفد کو یہ یقین دہانی کروائی کہ چہلم امام حسینؑ سے پہلے جلوس عزاء و مجلس عزاء کے مقامات کی صفائی ستھرائی اور خاص طور پر سڑکوں کی مرمت کے کام کو ہم ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ وزیر بلدیات نے سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ کو ہدایات جاری کی کہ وہ فی الفور امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس عزاء کے راستوں پر سڑکوں کی استرکاری اور صفائی کو یقینی بنائیں، تاکہ عزادار امام حسینؑ پُرسکون اور صاف ستھرے ماحول میں عزاداری منعقد کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 819976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش