0
Sunday 6 Oct 2019 21:34

پاک فوج صرف اشارہ دے بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے، ثروت اعجاز قادری

پاک فوج صرف اشارہ دے بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کیلئے عالمی برادری کی بے حسی مجرمانہ فعل ہے، کشمیریوں کے قتل اور انسانیت سوز مظالم میں عالمی برادری کے ہاتھ بھی رنگے ہیں، بھارت کے مظالم سے کشمیریوں کو نجات اور حق خود ارادیت کیلئے اقوام متحدہ کو ہر حال میں میدان میں آنا ہوگا، بھارت مردہ باد کا نعرہ کی گونج اس بات کی عکاسی ہے کہ بھارت انسانیت کا دشمن اور کشمیریوں پر ظلم و جبر کر رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیر کے عوام بھارت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں، بھارت کی تقسیم کو روکنا اب مشکل ہوگا، بھارت کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہونے جا رہا ہے، مذہبی جنونی ہندؤں کی دہشتگردی زیادہ دن نہیں چلے گی، مودی حکومت کو اب ایک ایک ظلم کا حساب دینا ہوگا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں، عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی بنیادوں پر حل نہیں کیا گیا، تو آخری آپشن جنگ ہوگا، پاکستان کی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، جنگ کی صورت میں دنیا کو بھی تباہی کے نتائج بھگتنا ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک اور سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے، بھارت کو ہر سطح پر ناکامی کا سامنا ہے، بہتر ہوگا بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان ہر کشمیری کا نعرہ ہے، شہید ہونیوالے شہداء کو کشمیر میں پاکستان کے پرچم میں لپیٹا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاک فوج صرف اشارہ دے، بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے۔
خبر کا کوڈ : 820501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش