0
Monday 7 Oct 2019 15:36

اللہ پاک حکومت کو توفیق دے کہ یہ وطن عزیز اور مدارس کا تحفظ کرسکیں، مفتی رفیع عثمانی

اللہ پاک حکومت کو توفیق دے کہ یہ وطن عزیز اور مدارس کا تحفظ کرسکیں، مفتی رفیع عثمانی
اسلام ٹائمز۔ معروف اہل سنت عالم دین مفتی رفیع عثمانی نے مری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا دیکھی، مگر پاکستان سے خوبصورت ملک کوئی نہیں، مری اور شمالی علاقہ جات خوبصورت اور دلکش ہیں، مری جیسے تاریخی سیاحتی مقام پر دارالعلوم کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مری میں موضع پٹھلی روڈ پر زیر تعمیر جدید ترین دارالعلوم کی جامع مسجد کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی رفیع عثمانی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور یہودی تنظیمیں سمجھ چکے ہیں کہ اگر اسلام کو ختم کرنا ہے تو ان دینی مدارس کو ختم کیا جائے، ہمارے اس سلسلے میں حکومت سے معاملات طے ہو چکے ہیں، اللہ پاک ان کو توفیق دے کہ یہ وطن عزیز اور مدارس کا تحفظ کرسکیں، کیونکہ یہ ہی مدارس دین اسلام کا قلعہ ہیں۔ واضح رہے کہ مری کے معروف عالم دین مفتی خالد عباسی نے میزبانی کی۔
خبر کا کوڈ : 820569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش